بجلی کا نرخ 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ طے؛ اسحاق ڈار نے خوشخبری سنادی

Finance Minister Ishaq Dar Press Conference
کیپشن: Ishaq Dar Press Conference
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی اپٹما کے وفد سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا ابھی ڈنڈا چلایا ہی نہیں کہ ڈالر نیچے آنا شروع ہوگیا، ٹیکسٹائل سیکٹر کے ساتھ بجلی کا نرخ 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ طے ہوا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی اپٹما کے وفد سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے کہا کہ میری واپسی ہوتے ہی مارکیٹ نے اپنا کام شروع کردیا،ابھی ڈنڈا چلایا ہی نہیں کہ ڈالر نیچے آنا شروع ہوگیا،ڈالرنیچے روپیہ اوپر آنے سے قوم کا فائدہ ہورہا ہے، ڈالر کی صحیح 200روپے سے نیچے ہے،آج ایکسپورٹرز کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں،پاکستان کو برآمدات بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

ٹیکسٹائل سیکٹر کے ساتھ بجلی کا نرخ 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ طے ہوا ہے،اس کا فرق حکومت برداشت کرے گا،ملکی برآمدات بڑھ جائیں گی تو کسی کے سامنے ہاتھ پھیلا نے نہیں پڑیں گے،ہم محدود وسائل میں رہ کر کسانوں اور ایکسپورٹرز کی مدد کرنے کو تیار ہیں،ماضی میں آئی ایم ایف سے جا ن چھڑائی تھی ،مارکیٹ اس وقت بہتر جار ہی ہے،کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پر آئی ایم ایف سے بات کرنے کی ضرورت نہیں.مجھے کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے،میرے پاس فنڈز ہیں تو سبسڈی دی ہے،ایک سال میں 90 سے 100 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان پہلے بھی 126 دن کا دھرنا دے چکے ہیں، ہم نے اس دھرنے کو صبر کے ساتھ برداشت کیا،مذاکرات کر کے دھرنا ختم کروایا، ساتھ ہی اپنی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہے،اگر دھرنا دیا تو آئین اور قانون اپنا راستہ لے گا،یہ کام کرنے کا وقت ہے ،معاشی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ،ٹوئنٹی فور نیوز کے صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف کب واپس آ رہے ہیں؟ جواب دیتے اسحاق ڈار نے کہا انشاللہ بہت جلدی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer