ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ٹی 20 ٹیم میں بڑا ردوبدل، سوریا کمار یادیو کپتانی اور اسکواڈ دونوں سے باہر

بھارتی ٹی 20 ٹیم میں بڑا ردوبدل، سوریا کمار یادیو کپتانی اور اسکواڈ دونوں سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بڑا فیصلہ کر لیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کو ٹائٹل دلوانے والے کپتان سوریا کمار یادیو کو نہ صرف قیادت سے ہٹا دیا گیا بلکہ انہیں ٹیم میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔

چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس کے دوران فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے فوراً بعد اس نوعیت کا فیصلہ آسان نہیں تھا، تاہم ہر بڑے ایونٹ کے بعد ٹیم کے مستقبل اور اگلے ورلڈ کپ سائیکل کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی ترتیب دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے سوریا کمار یادیو کی حالیہ فارم اور آئندہ دو برس بعد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی منصوبہ بندی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹیم کو نئی سمت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگرچہ بھارت نے سوریا کمار یادیو کی قیادت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا کامیاب دفاع کیا، تاہم بطور بیٹر ان کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ رہی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کی 9 اننگز میں 242 رنز اسکور کیے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 136 رہا۔

دوسری جانب شریاس ائیّر نے انڈین پریمیئر لیگ میں شاندار بیٹنگ اور مؤثر قیادت کے ذریعے سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کیا، جس کے بعد انہیں بھارتی ٹی 20 ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ حلقوں کے مطابق بی سی سی آئی کا یہ فیصلہ بھارتی ٹیم کی طویل المدتی منصوبہ بندی اور مستقبل کی ضروریات کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔