سٹی42: محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدید لہر کے خوف سے دوچار شہریوں کو کچھ علاقوں میں بارش اور بادلوں کے امکان کی خوشخبری سنا دی۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج رات موسم کی صورتحال کے متلعق سرکاری فورکاسٹ میں کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تا ہم کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق اپنی سرکاری فورکاسٹ میں میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔
خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا ۔ تاہم کو ہستان اور سوات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنو بی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا ۔ اس دوران تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع۔ شام/رات کے اوقات میں بارکھان اور گردنواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔ اس دوران تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان: کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے کا امکان ہے ۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ آج جمعرات کے روز سبی مین سب سے زیادہ گرمی رہی جو 47 ڈگری سیلسئیس تھی، شہید بینظیر آباد اور نوکنڈی میں ٹمپریچر 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔