ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس حل، ملزم سعد عباسی اسلام آباد سے گرفتار

گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس حل، ملزم سعد عباسی اسلام آباد سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد نے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید قتل کیس سے متعلق اہم پریس کانفرنس میں بتایا کہ واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جس کے نتیجے میں ملزم سعد عباسی کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق 26 سالہ ملزم سعد عباسی اور خاتون نمرہ ایک ہی ادارے میں ملازمت کرتے تھے اور ملزم ماضی میں بھی خاتون کو اپنی موٹر سائیکل پر لاتا لے جاتا رہا تھا۔ وقوعہ کے روز وہ خاتون کو کسی اور مقام پر لے جانا چاہتا تھا، تاہم خاتون کی جانب سے مزاحمت پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اسی دوران پاکستان ایئر فورس کے گروپ کیپٹن عاصم طارق وہاں پہنچے اور صورتحال دیکھ کر مداخلت کی۔ انہوں نے اپنی گاڑی روک کر ملزم کو خاتون سے بدسلوکی سے منع کیا، جس پر سعد عباسی نے پستول سے فائر کر دیا۔ گولی لگنے سے گروپ کیپٹن عاصم طارق موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

آئی جی کے مطابق ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا تھا، جس کی گرفتاری پولیس کے لیے بڑا چیلنج تھی۔ کیس کی تفتیش کے لیے 11 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، ملزم کے موبائل فون، پیغامات اور نقل و حرکت کا ریکارڈ حاصل کیا گیا، جبکہ اسلام آباد میں 13 مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اور ایبٹ آباد بھی خصوصی ٹیم روانہ کی گئی۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنے کپڑے تبدیل کر لیے تھے اور شہر چھوڑنے کے لیے سفری ٹکٹ بھی خرید رکھا تھا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔