ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم کا ٹولہ کورونا پھیلا رہا ہے: عثمان بزدار

پی ڈی ایم کا ٹولہ کورونا پھیلا رہا ہے: عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دوںگا، اپوزیشن جماعتوں کا پاکستان مخالف بیانیہ پٹ چکا ہے، پی ڈی ایم کا ٹولہ جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلا رہا ہے۔

  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے حکومت کی کارکردگی اور فلاح عامہ کے منصوبوں کو موثر انداز سے اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے شر انگیز بیانیے کا بھر پور جواب دیا جائے، عوام کو ریلیف دینے اور گڈ گورننس کیلئے کیے گئے اقدامات کو بہترین طریقے سے عوام کے سامنے لایا جائے، 2 برس کے دوران وہ کام کیے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں، صوبے میں ون مین شو کا خاتمہ کیا ہے، ہر کام مشاورت او رایک ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے بر وقت فیصلوں سے آٹے اورچینی کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں  20کلو آٹے کا تھیلا مقررکردہ نرخوں پر دستیاب ہے، سہولت بازاروں میں چینی 81روپے میں مل رہی ہے، ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے،  عوام کے مسترد شدہ عناصر کے دلوں میں دکھی انسانیت کیلئے رتی بھر درد نہیں۔

دوران ملاقات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کے عوامی فلاح کے کاموں کو بہترین طریقے سے اجاگر کرنے کیلئے حکمت عملی بنالی ہے، پی ڈی ایم کے سیاسی یتیم پہلے بھی ناکام رہے اور آئندہ بھی ناکام رہیں گے، اپوزیشن عناصر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، اپوزیشن جماعتیں ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہیں، اقتدار کی ہوس میں مبتلا ٹولے کی آنکھوں پر کالی پٹی بند چکی ہے، قوم کو وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer