سعودی عرب سےامت مسلمہ کیلئے اچھی خبر آگئی

سعودی عرب سےامت مسلمہ کیلئے اچھی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) امت مسلمہ کےلیےاچھی خبر آگئی۔ خانہ کعبہ کی رونقیں آج سے بحال ہوگئیں۔ سعودی عرب نے کورونا کےباعث عمرےپرلگی پابندی آج سےختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے اچھی آگئی،  کورونا کےباعث عمرہ پر لگی پابندی آج سےختم ہوگئی، مسجدالحرام میں7ماہ بعدعمرہ کی ادائیگی کی جا رہی ہے،ایس او پیزکےتحت پہلے مرحلے میں روزانہ6ہزارمقامی افراد عمرہ ادا کریں گے،ہرگروپ 1ہزارزائرین پرمشتمل ہوگااورانہیں 3گھنٹے کے اندراندرعمرہ ادا کرناہوگا۔دئیے گئے وقت میں 7دفعہ طواف، دو رکت سنت، سعی صفا و مروہ، حجامت کے فرائض ادا کرنے ہوں گے۔

مطاف صرف طواف کے لئےمختص ہوگا جبکہ نمازمسجدالحرام کےاندرکمپلیکس میں ادا کی جائےگی۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے داخلی راستوں پر ہائی ریزولوشن تھرمل کیمرے نصب کردئیے گئے۔عمرہ اجازت ملتےہی پہلے ہی ہفتےڈھائی لاکھ افرادنےبذریعہ ایپ رجسٹریشن کرالی جبکہ پاکستانیوں کو15ربیع الاول سےعمرہ کی ادائیگی کی اجازت ملنےکی توقع ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے داخلی راستوں پر ہائی ریزولوشن تھرمل کیمرے نصب کردیے گئے۔نماز مسجد الحرام کے اندر کمپلیکس میں ادا کی جائے گی،عمرہ زائرین کی بیت اللہ آمد سے قبل انتظامیہ کی جانب سے موک ایکسرسائز کی گئی۔مسجد الحرام کو کورونا وائرس کے باعث فروری کے اختتام پر عمرہ زائرین کے لیے بند کیا گیا تھا۔

دوسرا مرحلہ 18اکتوبر سے شروع ہو گا۔ دوسرے مرحلے میں 15ہزار زائرین روزانہ عمرہ ادا کر سکیں گے۔ جبکہ تیسرا مرحلہ یکم نومبر سے شروع کیا جائے گا۔ تیسرے مرحلے میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے 100فیصد عمرہ بحال کر دیا جائے گا۔

قبل ازیں  سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے عمرہ کے  ایس او پیز جاری کر دئیےتھے،عمرہ سے قبل اجازت نامہ طلب کرنا ہو گا جس حوالے سے زائرین عمرہ سے قبل مخصوص موبائل ایپ " اعتمرنا" سے بکنگ کروائیں گئے۔موبائل ایپ سے بکنگ کا آغاز آج 27ستمبر سے شروع ہوچکا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer