ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا میں ٹک ٹاک کیخلاف تحقیقات شروع

tiktok faced inquiry US
کیپشن: tiktok faced inquiry US
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک: امریکا میں نوجوان صارفین پر ٹک ٹاک کے ممکنہ نقصان دہ اثرات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کا آغاز ہوگیا  ۔ ٹک ٹاک کی مقبولیت خاص کر امریکی  بچوں  اور نوجوان نسل میں عروج پر ہے۔

امریکی ریاستوں کے ایک کنسورشیم نے  ٹک ٹاک کے خلاف تحقیقات اور قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا ہے۔  کانگریس میں ابھی تک اس حوالے سے نئے قومی ضابطے حتمی مراحل تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔

کیلی فورنیا کے اٹارنی جنرل روب بونٹا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آٹھ ریاستوں کا کنسورشیم اس بات کا جائزہ لے گا کہ ٹک ٹاک سے صارفین کو کیا نقصان پہنچ سکتا ہے اور کمپنی کے پاس اس کے ممکنہ نقصان کے بارے میں کیا معلومات ہیں؟

تحقیقات کی قیادت کیلی فورنیا، فلوریڈا، کنٹکی، میساچوسٹس، نیبراسکا، نیوجرسی، ٹینیسی اور ورمونٹ کے اٹارٹی جنرلز کا اتحاد کررہا ہے۔تفتیش میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں ٹک ٹاک کے استعمال کا تواتر اور دورانیہ بڑھانے کی کوششوں اور نوجوان صارفین کو مصروف رکھنے کے لیے استعمال کی گئی تیکنک پر توجہ دی جائے گی۔

کیلی فورنیا کے اٹارنی جنرل روب بونٹا نے ایک بیان میں کہا کہ  ہمیں نہیں معلوم کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو ان نقصانات کے بارے میں کتنی اور کب سے معلومات ہیں۔

نوجوان صارفین میں ٹک ٹاک کے مختصر ویڈیو زکی مقبولیت بڑھ رہی ہے جس سے والدین میں یہ تشویش پیدا ہو رہی ہے کہ ان کے بچوں میں اس کے غیر صحت مندانہ استعمال کی عادت نہ پڑ جائے اور ان تک نقصان دہ مواد نہ پہنچ جائے۔

ٹک ٹاک نے ان تحقیقات کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح صارفین کے تحفظ کے لیے ان کی کوششوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا موقع ملے گا۔