ایک اور وعدے کی تکمیل، صحافیوں میں امدادی چیک تقسیم

ایک اور وعدے کی تکمیل، صحافیوں میں امدادی چیک تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ صحافی برادری نے کوروناسے متعلق حکومتی آگاہی مہم اور ریلیف اقدامات کو بطریقِ احسن عوام تک پہنچایا۔

تفصیل کے مطابق وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بزدار حکومت کی جانب سے صحافی برادری سے کیے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل آج کی جا رہی ہے۔ کرونا سے متاثرہ 44 صحافیوں میں امدادی چیک تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوروناسے متاثرہ ہر ورکنگ جرنلسٹ کو ایک لاکھ روپے فی کس ادا کیے جا رہے ہیں۔جس کا بطور وزیرِ اطلاعات میں نے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان آج سے تین ماہ پہلے کیا تھا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہمارے میڈیا نمائندگان نے صفِ اول میں کھڑے ہو کر کورنا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ کوروناکے خلاف اس غیر روایتی جنگ میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے، پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے یہ ذمہ داری بطریق احسن نبھاتے ہوئے کرونا کے خطرات، ممکنہ بچاؤ سے متعلق حکومتی پالیسیز و اقدامات اور آگاہی مہم کو قابلِ ستائش انداز سے عوام تک پہنچایا۔میڈیا انڈسٹری کے اسی احساسِ ذمہ داری اور جذبہ حب الوطنی کو مدنظر رکھتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے محکمہ اطلاعات کو صحافی برادری کے لیے ایک خصوصی پیکج کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ  صوبائی دارالحکومت لاہور میں  کورونا وائرس کے حملوں میں شدت آگئی،  24 گھنٹے کے دوران لاہور میں 812 نئے مریض، 7 اموات کی تصدیق  ہوگئی، کورونا میں مبتلا ڈی ایس پی سی آئی اے عامر ڈوگر انتقال کر گئے، عامر ڈوگر چند روز سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔  لاہور پولیس کے پہلے ہی تین اہلکار شمس، رمضان عالم اور راؤ جاوید  کورونا وائرس کے باعث شہید ہو چکے ہیں، اس سے قبل عامر ڈوگر کی والدہ بھی  کورونا وائرس کے باعث چند روز قبل انتقال کر گئی تھیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer