پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،محسن نقوی کی بے سہارا ویتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان نیوزی لینڈ ٹی20 کرکٹ سیریز،  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بے سہارا ویتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق 140 بے سہارا ویتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے۔بے سہارا و یتیم بچوں کیلئےفرسٹ کلاس انکلوژرکی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں اور بچوں کی میچ کےدوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی۔

پی سی بی حکام نے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ کیا اور ان کی جانب سے بچوں کیلئےٹکٹس مہیا کر دی گئیں۔