ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او سرگودھا کو طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او سرگودھا کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ کےاخراج کی درخواست پر سماعت،عدالت نے 25 فروری کو ڈی پی او سرگودھا کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم فیاض احمد کی درخواست پر سماعت کی، ملزم کی جانب سے سید مصطفی نقوی اور سید مرتضی نقوی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔سید مصطفی نقوی ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم فیاض احمد کا پتھر خریدنے کا مدعی اسد سے دوکروڑ روہے میں معاہدہ ہوا، مدعی تھانہ سرگودھا میں امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کروا دیا ۔

مقدمہ لین دین اور سول نوعیت کا ہے اس پر فوجداری مقدمہ درج نہیں ہو سکتا ۔سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے کی فیصلے موجود ہیں جن کے مطابق لین دین کا فوجداری مقدمہ درج نہیں ہوسکتا۔مدعی مقدمات رقم کے تنازعے کے معاملے پر سول کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے فوجداری مقدمہ درج نہیں کروا سکتا ۔چار سو چھ کا جرم وہاں لگتا ہے جہاں کسی کے پاس رقم امانت کے طور رکھوائی گئی ہو۔اس کیس میں رقم امانت کے طور پر نہیں رکھوائی گئی، اس کیس میں دونوں فریقین میں سول کورٹ میں کیسز چل رہے ہیں ۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار کے خلاف درج امانت میں خیانت کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer