ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیوبر رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق نے لائسنس معطلی کا اقدام چیلنج کر دیا

یوٹیوبر رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق نے لائسنس معطلی کا اقدام چیلنج کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس ملک محمد اویس خالد کی عدالت میں یوٹیوبر رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق نے پنجاب بار کونسل کی جانب سے لائسنس معطلی کے اقدام کو چیلنج کردیا۔

 وکیل میاں علی اشفاق نے درخواست میں کراچی بار کو بھی فریق بنانے کے لیے مہلت 5 جنوری تک طلب کی۔

عدالت میں وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواست فی الحال قابل سماعت نہیں ہے کیونکہ کراچی بار کو فریق نہیں بنایا گیا۔ تاہم وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ درخواست میں ہاتھ سے کراچی بار کو فریق بنا لیا جائے، جس پر جسٹس ملک محمد اویس خالد نے ہدایت کی کہ متفرق درخواست کے ذریعے کراچی بار کو فریق بنایا جائے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں رجب بٹ اور ان کے وکیل میاں علی اشفاق کے درمیان وکلا میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پنجاب بار کونسل نے رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل کر دیا تھا۔ چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی ذبیح اللہ ناگرہ نے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا تھا۔

پنجاب بار کونسل کا کہنا تھا کہ میاں علی اشفاق اپنے موکل رجب بٹ کے ساتھ وکلا ہڑتال کے دوران پیش ہوئے تھے۔ وہ  اپنے ساتھ پرائیویٹ گارڈ لے کر بار میں آئے تھے جو وکلا کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی تھی۔ ان کی وجہ سے وہاں وکلا میں ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔