ڈمپل بنانے کا آسان طریقہ

How are dimples formed on Face
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لوگوں کے مسکراتے چہروں پر ڈمپل کافی خوبصورت لگتے ہیں، لیکن ڈمپل یا گڑھے بہت کم چہروں پر نظر آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈمپل گالوں کے ایک یا دونوں جانب ہوسکتے ہیں، مگر کیا یہ خصوصیت چند چہروں پر نمایاں ہوتی ہے؟ اس حوالے سے اکثر افراد کا ماننا ہے کہ ایسا جینیاتی طور پر ہوتا ہے مگر اس بارے میں کافی بحث بھی ہوتی ہے، یہاں یہ سوال اٹھتا ہے کہ کتنے فیصد افراد کے چہروں پر ڈمپل ہوتے ہیں؟ اب اس کا درست تخمینہ لگانا تو ممکن نہیں مگر 2300 سے زیادہ افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں 37 فیصد افراد کے گالوں پر ڈمپل دریافت ہوئے۔

آپ کے ذہن میں یہ سوال آئے گا کہ ڈمپل بنتے کیسے ہیں؟ تو اس حوالے سےماہرین کا کہنا ہے کہ ڈمپل بنانے میں چہرے کا ایک مسل zygomaticus major  اہم کردار ادا کرتا ہے، کیونکہ یہ مسل چہروں کے تاثرات کے لیے اہم ہوتا ہے اور اس کی مدد سے ہی ہم مسکراہٹ کے دوران منہ کے کونوں کو اوپر اٹھانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ڈمپل سے محروم افراد میں یہ مسل گالوں کی ایک ہڈی zygomatic bone کی شکل میں آغاز کرتا ہے اور پھر نیچے کی جانب ڈھلک کر منہ کے کونوں سے جڑ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈمپل والے چہروں پر یہ مسل ممکنہ طور پر 2 حصوں میں تقسیم ہوکر نیچے کی جانب ڈھلکتا ہے، جس میں ایک حصہ منہ کے کونوں سے جڑ جاتا ہے جبکہ دوسرا منہ کے کونے کے نیچے والے حصے سے منسلک ہوجاتا ہے جبکہ اوپر موجود جلد سے بھی جڑا ہوتا ہے۔مسلز کی اس تقسیم کے نتیجے میں مسکراتے ہوئے گالوں پر ڈمپل نمایاں ہوتے ہیں۔

مختلف لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈمپل بننے میں جینز کا ممکنہ کردار ہوتا ہے، تو ابھی تک اس حوالے سے زیادہ تحقیقی کام نہیں ہوا، اس لئے مصدقہ طور پر یہ کہنا ممکن نہیں کہ ڈمپل والدین سے ورثے میں بچوں میں منتقل ہوتے ہیں یا نہیں۔مگر جن افراد کے گالوں پر ڈمپل ہوتے ہیں اکثر ان کے بچوں کے چہروں پر بھی ڈمپل موجود ہوتے ہیں، جس سے موروثی خصوصیت کا عندیہ ملتا ہے، اب یہ بھی ضروری نہیں کہ ڈمپل والے ہر جوڑے کے بچوں کے چہروں پر ڈمپل موجود ہوں۔

واضح رہے کہ کچھ افراد کے ڈمپل زندگی بھر ایک جیسے رہتے ہیں مگر کچھ افراد کے ڈمپل وقت کے ساتھ بدل جاتے ہیں، یعنی اگر کسی بچے کے چہرے پر ڈمپل ہیں تو ضروری نہیں کہ جوانی تک وہ موجود ہوں، بالکل اسی طرح اگر کسی بچے کے چہرے پر پیدائشی ڈمپل نہیں تو بھی لڑکپن میں ڈمپل بن سکتے ہیں۔

ایک اور سوال یہاں اٹھتا ہے کہ کیا ڈمپل پرکشش ہوتے ہیں؟ اس حوالے سے بھی مختلف آرا سننے کو ملتے ہیں، مگر زیادہ تر افراد کے خیال میں ڈمپل سے لوگ زیادہ جوان یا پرکشش محسوس ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ کچھ ثقافتوں میں ڈمپل کو خوبصورتی اور خوش قسمتی سے بھی منسلک کیا جاتا ہے۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ڈمپل سے لوگوں کو دیگر کی توجہ حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ وہ خوشی کا اظہار بھی اس کی مدد سے کرسکتے ہیں۔

آخر میں یہ سوال آتا ہے کہ کیا آپ بھی ڈمپل حاصل کرسکتے ہیں؟ تو اگر آپ گالوں پر ڈمپل چاہتے ہیں تو پلاسٹک سرجری کی ایک قسم سے ایسا ممکن ہے جسے ڈمپل پلاسٹی کہا جاتا ہے۔