ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر الیکشن دوسرا مرحلہ،ن لیگ9سیٹوں اور پیپلز پارٹی ایک سیٹ پر ابھی تک کامیاب

 آزاد کشمیر الیکشن دوسرا مرحلہ،ن لیگ9سیٹوں اور پیپلز پارٹی ایک سیٹ پر ابھی تک کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کیلئے ہونیوالے الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے مظفر آباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کیلئے موصول ہونیوالے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک مہاجرین کی9 نشستوں پر مسلم لیگ (ن)  اور پیلز پارٹی ایک سیٹ پر کامیاب ہوگئی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی قانون ساز اسمبلی کی مہاجرین نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری مکمل نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ 

ایل اے 30مظفرآباد کا 129پولنگ اسٹیشنوں کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا، مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی 18082ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے،پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مبشر منیر اعوان 11464ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

ایل اے 34 جموں ون کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ،ایل اے 34 جموں ون میں مجموعی طور پر 3,481 ووٹ کاسٹ ہوئے، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر حسین ڈار 1,924 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر،آزاد امیدوار ریاض احمد 1,180 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے،پیپلز پارٹی کے عبدالقیوم چوہان 209 ووٹ حاصل کر سکے۔

  ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ ،ن لیگ کے اسماعیل گجر 23893 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ،آزاد امیدوار سردار غیاث ووٹوں  5868 کے ساتھ رنر اپ رہے، آئی پی پی کے قدیر گجر 2750 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے،ٹرن آؤٹ42  فیصد رہا۔

حلقہ ایل اے 36 جموں 3 کے تمام 140پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج موصول۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار احسن حافظ رضا نے میدان مار لیا ، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار  احسن حافظ رضا 27218ووٹ لے کر پہلے نمبر پر۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار احسن اسماعیل ایڈوکیٹ12980ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ ایل اے 36 جموں 3میں مسلم لیگ ن کے  احسن  حافظ رضا14238ووٹوں کی برتری سےآگے۔

حلقہ ایل اے 37 جموں 4 کے 185 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج  مکمل ہوگئے، جن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم جاوید 28664  ووٹ لے کر کامیاب ، جموں کشمیر یونائٹڈ موومنٹ کے امیدوار عثمان علیم 22827 ووٹ  لے کر دوسرے نمبر پر  رہے۔ اس کے علاوہ حلقہ ایل اے 37 جموں 4 میں مسلم لیگ ن  مریم جاوید 5837 ووٹوں  سے جیت گئیں۔

 حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کے تمام 16 پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری نتیجہ  کے مطابق مسلم لیگ ن کے ذیشان یونس 13608ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ ق کے اکبر ابراہیم 8749ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 42 ویلی تھری کے تینوں پولنگ اسٹیشنز پر بھی ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی،غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ 44 ووٹ لے کر نمایاں رہے،جماعت اسلامی کے سعید احمد خان 20 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، ایل اے 42 ویلی تھری میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 118 تھی جبکہ 65 ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا ۔دونوں حلقوں کے نتائج غیر سرکاری اور غیر حتمی ہیں، سرکاری اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 کے تمام 10 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ اس نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے تمام 27 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 1700 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

 حلقہ ایل اے 45 وادی چھ کے انتخابات  کے مکمل نتیجے کے  مطابق  41 پولنگ اسٹیشن سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالماجد 3448 ووٹ لیکر کامیاب   مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس کئ امیدوار خواجہ دلاور وانی 823 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر  آئے۔

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مہاجرین نشستوں کیلئے ہونیوالےانتخابات کیلئے مظفر آباد ڈویژن میں ایک ہزار 4 سو 83 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے۔ تاہم خراب موسم کی وجہ سے مظفرآباد حلقہ ایل اے 27 میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ملتوی کر دی گئی۔