ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کے ایم این اے انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن کے ایم این اے انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مسلم لیگ نواز کے ایم این اے افتخار الحسن زارے شاہ انتقال کر گئے، افتخار الحسن ہاٹ سرجری کے بعد وینٹی لیٹر پر تھے، ن لیگی ایم این اے حلقہ این اے 75 سے منتخب ہوئے تھے، ظاہرے شاہ میاں نواز شریف کے دیرینہ ساتھیوں میں سے تھے۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 75 سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے سید افتخارالحسن المعروف زارے شاہ انتقال کر گئے، مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیٹا تین بیٹیاں اور بیوی ہے، مرحوم سید افتخارالحسن ایک مرتبہ چئیرمین ضلع کونسل سیالکوٹ دو مرتبہ ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ مرحوم سید افتخار الحسن تین مرتبہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)  کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف  نے  پارٹی رہنما افتخار الحسن شاہ کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار  کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ افتخار الحسن شاہ پارٹی کا قیمتی سرمایہ، باکمال اور انتہائی بااخلاق شخص تھے سیاسی دوراندیشی، نظریہ اور فلسفیانہ انداز ان کی شخصیت کا خاصہ تھا۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ان کی وفات پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ملک و قوم کا بڑا نقصان ہے، افتخارالحسن شاہ کی جمہوری، عوامی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

Shazia Bashir

Content Writer