ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور قلندرز کا نیا ترانا ریلیز، مداحوں کےدلچسپ تبصرے

لاہور قلندرز کا نیا ترانا ریلیز، مداحوں کےدلچسپ تبصرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کیلئے لاہور قلندرز نے ترانے کی ویڈیو ریلیز کردی، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن سکس کیلئے لاہور قلندز نے اپنے ترانے کی ویڈیو ریلیز کی جس میں تمام کھلاڑی ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں،ترانے میں مشہور پنجابی  گلوکار ابرار الحق نے آواز کا جادو جگایا ہے تاہم گانے میں کھلاڑیوں کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لئے۔

ویڈٰیو کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، کچھ نے پنجاب کی ثقافت نمایاں کرنے پر گانے کی خوب پذیرائی کی تو کچھ نے کھلاڑیوں کے ڈانس اور بھنگڑے پر طنزو مزاح کے نشتر برسا دیے۔بعدازاں  لاہور قلندرز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا گیا تاہم مداح یوٹیوب پر اس گانے سےلطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer