ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ تعطیلات ختم، لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی سرگرمیاں بحال

عیدالاضحیٰ تعطیلات ختم، لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی سرگرمیاں بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: عیدالاضحیٰ کی چھ روزہ تعطیلات کے اختتام کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئیں۔ آج سے مقدمات کی معمول کے مطابق سماعت کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ ججز مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کے لیے عدالتوں میں پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عید کی چھٹیوں کے بعد وکلاء اور سائلین کی بڑی تعداد بھی لاہور واپس پہنچ گئی، جس کے باعث لاہور ہائیکورٹ کی راہداریوں اور عدالتوں میں معمول کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہو گئی ہیں۔ زیر التواء مقدمات کی سماعت دوبارہ شروع ہونے سے عدالتی نظام معمول پر آ گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق  تعطیلات کے بعد پہلے عدالتی روز پر وکلاء کی بھرپور مصروفیات دیکھنے میں آئیں جبکہ مقدمات کی پیروی کے لیے سائلین اور قانونی نمائندوں کی بڑی تعداد ہائیکورٹ کا رخ کر رہی ہے۔

عدالتی امور کی بحالی کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی اور انتظامی سرگرمیوں میں بھی تیزی آ گئی ہے تاکہ مقدمات کی سماعت اور عدالتی امور کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔