ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل عام تعطیل کا اعلان

کل عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی آف علی پور سیداں شریف کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر کل یکم نومبر ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں بھی  یکم نومبر کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ عرس مبارک کے موقع پر علی پور سیداں شریف میں زائرین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے، جہاں ملک بھر سے عقیدت مند شرکت کے لیے پہنچیں گے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی عرس کے موقع پر خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ پولیس، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کے عملے کو خصوصی ڈیوٹیاں تفویض کی جا چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عرس کے دوران قرآن خوانی، نعت خوانی، اور روحانی محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ علمائے کرام اور مشائخ عظام حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی کے دینی و روحانی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ زائرین کے لیے کھانے پینے، وضو اور قیام و طعام کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور امن و نظم برقرار رکھنے میں مدد دیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت پیر سید جماعت علی شاہ کا پیغام اتحاد، امن اور بھائی چارے کا ہے، جسے آج کے دور میں اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ضلعی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیل کے باوجود لازمی سروسز جیسے اسپتال، ایمرجنسی سروسز، پولیس اور میونسپل عملہ اپنی ڈیوٹی انجام دیتا رہے گا تاکہ عوامی سہولت متاثر نہ ہو۔ یکم نومبر کو نارووال بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی کے عرس پاک کی تقریبات منائی جائیں گی۔

یاد رہے کہ  2 نومبر کو اتوار آ رہا ہے جس کے باعث صارفین 2 چھٹیوں کا لطف ایک ساتھ لے سکیں گے۔

دوسری جانب پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں بھی  یکم نومبر کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے باعث ماتحت عدالتوں میں تعطیل ہوگی۔پنجاب بار کونسل کے انتخابات یکم نومبر 2025 کو منعقد ہوں گے جن میں اضلاع کے ہزاروں وکلا ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی موسم سرما کی آمد  کے باعث عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کےاوقات کار   بھی  تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ عدالتیں پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 9 سے شام 4 بجے تک کھلی رہیں گی۔جمعہ کے روز عدالتی وقت صبح 9 سے دوپہر ایک بجے تک ہوگا۔نئے اوقات کار یکم نومبر سے 31 مارچ 2026 تک نافذالعمل ہوں گے۔