ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دے دی گئی

Islamabad
کیپشن: Islamabad
سورس: google
اسلام آباد میں ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دے دی گئی
Islamabad
اسلام آباد میں ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دے دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دے دی۔

فیصل ایونیو، مارگلہ روڈ بری امام اور ففتھ ایونیو بھی ریڈ زون کا حصہ قرار دے دیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون کا حصہ قرار دیے گئے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ رہے گی جبکہ توسیع شدہ علاقے میں بھِی کسی بھی ریلی، جلسے یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-31/news-1667213710-3341.jpg

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی ٹویٹ میں انکشاف کیا تھا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد میں ریڈ رون کی توسیع کر رہی ہے۔