ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی کی غفلت، طلبا کے نتائج سسٹم سے ڈیلیٹ ہونے کا انکشاف

یونیورسٹی کی غفلت، طلبا کے نتائج سسٹم سے ڈیلیٹ ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی انتظامی غفلت، طلباء کے نتائج کمپیوٹر سے ہی ڈیلیٹ ہو گئے، چار مہینے گزرنے کے بعد بھی طلباء کو رزلٹ کارڈز جاری نہیں ہو سکے۔

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لوئر مال کیمپس کے پرنسپل اور شعبہ امتحانات کی نا اہلی کے باعث نتائج کمپیوٹرز سے ڈیلیٹ ہو گئے جس کے باعث جون سے طلباء اپنے نتائج کے انتظار میں ہیں۔ لوئر مال کیمپس کے ایم اے ایجوکیشن سیشن 2017 ء کے طلباء کے فائنل سمیسٹر کے امتحان ہونے کے بعد ٹرانسکرپٹ جاری کیا جانا تھے۔ تاہم شعبہ امتحانات کی غفلت اور انتظامی نا اہلی کے باعث یہ رزلٹ ڈیلیٹ ہو گئے ہیں۔

طلباء گزشتہ چار ماہ سے پرنسپل کے دفتر اور کنٹرولر امتحانات کے دفتر کے چکر لگا رہے ہیں لیکن ان کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ ایجوکیشن یونیورسٹی کے ترجمان شہر یار حیدر کا کہنا ہے کہ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے رزلٹ فائنل نہیں ہو پائے، رزلٹ تیاری کا سافٹ ویئر ورچوئل یونیورسٹی سے حاصل کیا گیا تھا ورچوئل یونیورسٹی کے ماہرین کو سسٹم کی خرابی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ طلباء کہتے ہیں کہ انتظامی غفلت کی سزا انھیں دی جا رہی ہے رزلٹ میں تاخیر ہونے کے باعث انھیں مختلف اداروں میں ملازمت کی نشستوں پر اپلائی کرنے کا موقع نہیں مل رہا۔ طلباء کا کہنا ہے کہ رزلٹ کا اعلان آئندہ ہفتے تک نہ کہا گیا تو وہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔