ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ابراہیمی معاہدےکو ہم تسلیم نہیں کرتے،سعد رفیق

  ابراہیمی معاہدےکو ہم تسلیم نہیں کرتے،سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن) مسلم لیگ ن  کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کی حکومتیں نہ گرائی جاتیں تویہ ملک ترقی کرچکا ہوتا،  اٹھارویں ترمیم کے بعد  وفاق سے زیادہ صوبوں کے پاس فنڈز ہیں،   ابراہیمی معاہدےکو ہم تسلیم نہیں کرتے۔کراچی بدقسمتی سےگندگی کا ڈھیر ہے،کوئی داد رسی کرنے  والا نہیں۔

مسلم لیگ ن  کے رہنما سعد رفیق  نے اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ کراچی، پشاور   اور لاہور  دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں، پنجاب کے کسی شہر بھی جائیں آپ کو  تبدیلی نظر  آئے گی۔نواز  شریف  نے پاکستان  میں جدید انفرااسٹرکچرکی بنیاد رکھی، اگر نواز شریف کی حکومتیں نہ گرائی جاتیں تویہ ملک ترقی کرچکا ہوتا،ہم اپنی کوتاہی کا اعتراف کرتے ہیں، این ایف سی میں گلگت بلتستان اور  آزاد کشمیرکو  شیئر ملنا چاہیے،این ایف سی میں آپ کا  شیئر  آئےگا  تو  پیسےمانگنےکی ضرورت  نہیں پڑےگی۔اٹھارویں ترمیم کے بعد  وفاق سے زیادہ صوبوں کے پاس فنڈز ہیں 

سعد رفیق  نےکہا کہ کراچی بدقسمتی سےگندگی کا ڈھیر ہے،کوئی داد رسی کرنے  والا نہیں، پنجاب کے کسی شہر بھی جائیں آپ کو تبدیلی نظر آئےگی۔تمام سیاسی جماعتوں کو   جلسے کرنے کی  اجازت  ہونی چاہیے، مجھے 22گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سن کر  بہت تکلیف ہوئی ہے، شہباز شریف نے 100میگاواٹ  سولر انرجی  پروجیکٹ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابراہیمی معاہدےکو ہم تسلیم نہیں کرتے۔