ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاروباری برادری کا تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مارکیٹ اوقات میں توسیع کا مطالبہ

کاروباری برادری کا تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مارکیٹ اوقات میں توسیع کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کاروباری برادری نے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کاروباری اوقات میں توسیع کا مطالبہ کردیا ۔ 

نائب صدر ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز نے کہا کہ کاروباری اوقات میں اضافہ معیشت کو مضبوط،کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرے گا۔ مجوزہ فیصلے سے ریٹیلرز، ریسٹورنٹس، دیگر تجارتی شعبوں کو نمایاں فائدہ پہنچے گا۔

ذکی اعجاز نے سرمایہ کاری اور تجارتی ترقی کے فروغ کیلئے کاروبار دوست پالیسی اپنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ مارکیٹ اوقات میں توسیع سے صارفین کو سہولت، ایس ایم ای سیکٹر کو تقویت ملے گی، کاروباری سرگرمیوں کو ہفتے کے دنوں میں رات 11 بجے تک کھلی رکھنےکی اجازت دی جائے۔

کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ ویک اینڈ و سرکاری تعطیلات پر رات 12 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ کاروباری اوقات کو معاشی ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ کیا جائے، کاروباری اوقات میں توسیع تاجروں کو ریلیف فراہم کرے گی۔ ساتھ ہی ریٹیل، ہاسپیٹیلٹی اور سروس سیکٹر کی معاونت کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے معاشی توسیع ، صارفین کے اخراجات میں اضافے کیلئے کاروباری اوقات بڑھانے کی سفارش کی۔ 

ذکی اعجاز نے کہا کہ متحرک مارکیٹیں اور طویل کاروباری اوقات مضبوط پنجاب اور مستحکم معیشت کے لیے ناگزیر ہیں۔ 

کاروباری برادری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ریسٹورنٹس، دکانوں اور کمرشل مراکز کے اوقات کار بڑھانے کی اپیل کی۔ کاروباری مراکز کو ہفتے کے دنوں میں رات 11 بجے کھلارکھنےکی تجویز دی گئی۔ ویک اینڈ اور سرکاری تعطیلات پر رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ۔