ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے فلائٹ شیڈول میں اچانک تبدیلی،بلاول اور آصفہ بھٹو سکردو نہ پہنچ سکے

پی آئی اے فلائٹ شیڈول میں اچانک تبدیلی،بلاول اور آصفہ بھٹو سکردو نہ پہنچ سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر احسن: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری کا دورہ گلگت بلتستان پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے موخر ہو گیا ہے۔

 گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر امجد ایڈووکیٹ نے پی آئی اے انتظامیہ کی مبینہ نااہلی اور بدانتظامی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہزاروں کی تعداد میں عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے استقبال کے لیے اسکردو میں منتظر تھے، تاہم پی آئی اے کی انتظامی غفلت کے باعث دونوں رہنما اسکردو نہ پہنچ سکے۔

 امجد ایڈووکیٹ کے مطابق پی آئی اے نے عین وقت پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی پرواز کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے فلائٹ مقررہ وقت سے پہلے روانہ کر دی، جس کے باعث دونوں رہنما سفر نہ کر سکے۔ انہوں نے بتایا  کہ فلائٹ شیڈول میں اس اہم تبدیلی سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی ٹیم کو پیشگی آگاہ نہیں کیا گیا، جو انتظامی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔