ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چلاس کا بابوسر روڈ 2 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

چلاس کا بابوسر روڈ 2 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سمیع اللہ: بابوسر روڈ کو عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے تاکہ شاہراہ کو دو رویہ بنانے کیلئے برف اور ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کیا جا سکے۔

ترجمان گلگت بلتستان پولیس کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گیٹی داس کے مقامات پر برف اور ملبہ ہٹانے کی کارروائیاں جاری ہیں، جس کے باعث بابوسر روٹ 31 مئی سے 2 جون 2026 تک بند رہے گا۔

پولیس کے مطابق زیرو پوائنٹ، بابوسر اور لولوسر کے درمیان آمدورفت مکمل طور پر معطل رہے گی۔

مسافروں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل راستے اختیار کریں اور اپنی سفری منصوبہ بندی موجودہ صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کی صفائی اور بحالی کا کام محفوظ اور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کیلئے شاہراہ کو عارضی طور پر بند رکھا گیا ہے۔