طلحہ اشرف: جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 122 روپے فی لیٹر کمی اور پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی 169 میں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے، جہاں احمد سلمان بلوچ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں صرف 22 روپے نہیں بلکہ 122 روپے فی لیٹر کمی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 122 روپے فی لیٹر کمی کیا جائے اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔
مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔
جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل اور مہنگائی کے خاتمے تک احتجاجی تحریک جاری رکھی جائے گی۔