ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سری لنکا نے ویزا فیس معاف کر دی

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سری لنکا نے ویزا فیس معاف کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سری لنکا نے سیاحت کے فروغ اور بین الاقوامی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان سمیت 40 ممالک کے شہریوں کو ویزا فیس سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت ان ممالک کے شہری بغیر ویزا فیس ادا کیے سری لنکا کے سفر کے لیے الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ETA) حاصل کر سکیں گے، جس کے ذریعے 30 روز تک قیام کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق فیس سے مستثنیٰ ممالک میں پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر، ترکی، آسٹریلیا، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، ہندوستان، جاپان، ملائیشیا، برطانیہ اور ریاستہائے متحدہ سمیت مجموعی طور پر 40 ممالک شامل ہیں۔

سری لنکا کے محکمہ امیگریشن کے مطابق ویزا فیس ختم ہونے کے باوجود متعلقہ ممالک کے شہریوں کے لیے سفر سے قبل ای ٹی اے حاصل کرنا بدستور لازمی ہوگا۔ یعنی مسافر بغیر فیس کے درخواست دے سکیں گے، تاہم پیشگی منظوری کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنا اور ملکی سیاحتی شعبے کو مزید فروغ دینا ہے۔