قیصر کھو کھر: پنجاب پبلک سروس کمیشن میں مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری امتحانات جاری ہیں،دو روزہ تحریری امتحان کا سلسلہ لاہور سمیت پنجاب کی سات ڈویژن میں جاری ہیں۔کل 40300 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
ممبران پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ممبران کا امتحان کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن عصمت طاہرہ کا لاہور جوہر ٹاؤن کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ممبر پی پی ایس سی محمد عرفان تارڑ کا ملتان میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ممبر زاہد حسین کا سرگودہا میں قائم پی پی ایس سی کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔
ڈاکٹر سرفراز احمد وڑائج ممبر پی پی ایس سی نے بہاولپور میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ڈاکٹر ارشاد احمد ممبر پی پی ایس سی نے فیصل آباد میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔محمد صدیق شیخ ممبر پی پی ایس سی نے ڈی جی خان میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ممبر احمد علی کمبو کا راولپنڈی میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
ڈائریکٹر پنجاب پبلک سروس کمیشن کیا محمد امجد کی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔