پاکستان نےآئی ایم ایف مشن کے بیان کو پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا

Aysha Ghous Pasha says IMF Mission Chief's statement is extraordinary, we consider it an intervention in Pakistan, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف مشن کے بیان کو پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہوئی تو وزارت خزانہ آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھی، ہر وقت پلان بی بھی موجود ہوتا ہے لیکن ہماری ترجیح آئی ایم ایف پروگرام ہے۔ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان قانون کے مطابق ہی چل رہا ہے، آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان غیر معمولی نوعیت کا ہے اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

  عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ انتخابی سال کا بجٹ ہوگا اور نیا بجٹ 9 جون کو پیش کرنے کا ارادہ ہے، بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا اور کوشش ہوگی عام آدمی پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ معاہدہ پاکستان کو ٹارگٹڈ سبسڈی کی اجازت دیتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قرض پروگرام میں تاخیر پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں کے مفاد میں نہیں، وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو شرائط پر عمل درآمد اور پروگرام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ امید ہےنئے بجٹ سے پہلے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا اور 30 جون کو آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام ختم ہو جائے گا۔