چینی وفد نے شہباز شریف سے عمران خان کے رویے کی شکایت کی ، مریم نواز کا دعوی

 چینی وفد نے شہباز شریف سے عمران خان کے رویے کی شکایت کی ، مریم نواز کا دعوی
کیپشن: MARYAM NAWAZ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مریم نواز نے ایک بار  پھر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے مسلح ہونے کا اعتراف جرم کر لیا ہے اب عمران خان اور دہشت گرد میں کیا فرق ہے۔ 

مری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے لانگ مارچ پر  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مسلح تحریک دہشت گردی سے زیادہ خطرناک  ہے  اور تحریک انصاف کا چیئرمین ایک دھوکے باز  انسان ہے جس نے ماجد خان سے لے کر علیم خان تک کو  ڈسا ہے ۔ 

اپنے خطاب میں مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ فرح گوگی عمران خان اور اس کی اہلیہ کی فرنٹ وومن تھی ، فرح گوگی نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشر یٰ بی بی کے ساتھ مل کر پاکستانی قوم کے عربوں روپے کی کرپشن کی اور نام سامنے انے پر فرح گو گی کو ملک سے فرار کروا دیا  ۔  عمران خان پاکستانی عوام کو گمراہ کر رہا ہےاس کی منا فقت کا اندازہ اس پات سے لگایا جا سکتا ہے کہ  جنہیں تھری اسٹوجز اور سازشی کردار کہتا تھا ان ہی زرداری صاحب کے پاؤں پکڑتا ہے اور ان سے مل کر کام کرنے کی باتیں کرتا ہے ۔ 

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کچھ لوگوں کو ساتھ ملاکر الیکشن چوری کرنے کامنصوبہ بنایا اور قسم کھا کر کہتی ہوں معیشت کے وینٹی لیٹر پر ہونے کی بات میں مبالغہ نہیں ۔ 

انہوں نے اپنے خطاب میں  اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ چینی وفد نے شہباز شریف سے عمران خان کے رویے کی شکایت کی ہے  اور عمران خان نے اپنے ذاتی مفاد کے لئے دوست ملک کو بھی دشمن بنا لیا ہے اس کے ساتھ ،ساتھ عمران خان نے ترکی کے لگائے گئے منصوبوں کو بھی کچل کر رکھ دیا ہے ۔