لاہور یوں کےلئے خوشخبری

Defeat Polio
کیپشن: Defeat Polio
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد حسین)لاہور کے باسیوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی،پولیو کے ماحولیاتی نمونہ جات نیگٹو آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیو کے ماحولیاتی نمونہ جات نیگٹو آنے کے بعدلاہور ایک مرتبہ پھر پولیو فری شہروں کی فہرست میں شمولیت کے لیے تیار ہے،رواں ماہ کے پولیو کے تمام ماحولیاتی نمونہ جات نیگٹو آئے ہیں جس کی  ڈی سی مدثر ریاض ملک نے تصدیق بھی کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض کے مطابق قبل ازیں بھیجے گئے ماحولیاتی نمونہ جات بھی نیگٹو آئے تھے، گزشتہ کئی سالوں سے پولیو کے ماحولیاتی نمونہ جات مثبت آ رہے تھے ، اب ماحولیاتی نمونہ جات کا نیگٹو ہونا پولیو مہم کی کامیابی کا اشارہ ہے۔

 خیال رہے کہ عوام کو بھی یہ احساس دلانا بہت ہی ضروری ہے کہ اگر وہ اپنے بچوں کو ساری عمر کی مستقل معذوری سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو پھر اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے پلوانا نہ بھولیں بلکہ  پولیو ویکسین کے یہ دو قطرے والدین پر ان کے بچے کی جانب سے قرض ہے جس کی ادائیگی کے لئے انہیں فکر مند رہنا چاہے -پولیو ایک ایسا مرض ہے جس کا وائرس بہت تیزی کے ساتھ ایک انسان سے دوسرے انسان کو منتقل ہوتا ہے-عام طو رپر پانچ سال تک کی عمر کے بچے پولیو سے سب سے زیادہ متاثرہوتے ہیں-دنیا بھر میں پولیو کی بیماری کا کوئی علاج نہیں لیکن ویکسین کے ذرےعے اس بیمار ی سے 100فیصد بچاﺅ ممکن ہے-