(آزاد نہڑیو) سندھ حکومت کے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق نیا تعلیمی سال کل سے شروع ہوگا ۔ہفتہ اور اتوار کو کالجز میں چھٹی ہوگی ۔
طلباء کی موجیں ختم ہو گئی ہیں اور کل سے صوبہ سندھ کے تمام سرکاری اور نجی کالجز کل کھلیں گے۔
کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ پیر سے جمعہ کے روز تک کلاسز چلیں گی ،ہفتہ اور اتوار کو کالجز میں چھٹی ہوگی، فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی کالجز دونوں پر ہوگا ،محکمہ کالج تعلیم نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن محکمہ کالجز تعلیم کے سیکشن افسر اکیڈمک ون کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔