ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں کل سے تدریسی عمل بحال ہوجائے گا: شرجیل میمن

سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں کل سے تدریسی عمل بحال ہوجائے گا: شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی اداروں کے اختیارات کی بات تو کرتی ہے لیکن انتخابات سے بھاگ جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا صوبے میں اسکول، کالجز  اور جامعات میں تدریسی عمل کل سے بحال ہوجائے گا، سندھ میں آن لائن کلاسز کے بجائے فزیکل کلاسز ہوں گی، ہفتے کے دو دن تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ 

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سینٹ پیٹرک اسکول میں گراؤنڈ بنانے کے لیے منظوری دی، مزارات اور مذہبی مقامات پر ترقیاتی کاموں کی منظوری بھی دی ہے۔صوبائی وزیر نے ایم کیو ایم کو تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی اداروں کے اختیارات کی بات کرتی ہے اور بلدیاتی انتخابات سے بھاگ جاتی ہے،  فاروق ستار کی باتوں کو اہمیت نہ دیں ، وہ آج کل پریشان ہیں۔

 شرجیل میمن کے مطابق صوبے میں اسکول، کالجز  اور جامعات میں تدریسی عمل کل سے بحال ہوجائے گا، سندھ میں آن لائن کلاسز کے بجائے فزیکل کلاسز ہوں گی، ہفتے کے دو دن تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔