ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کی سیاست میں بھونچال، پرائم منسٹر کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری

Israel politics, Qatar Gate Scandal, Netanyahu, Eli Fieldestine , Shen Bet, Israeli Police, City42 , Breaking news
کیپشن:  بنجمن نیتن یاہو کے مشیر(L) یوناتھن یوریچ  3 اکتوبر 2022 کو تل ابیب میں (Avshalom Sassoni/Flash90) اور (R) ایلی فیلدسطین 11 مارچ 2025 کو تل ابیب ڈسٹرکٹ کورٹ میں عدالتی سماعت کے لیے پہنچ رہے ہیں (Yehoshua Yosef9/Flash90)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسرائیل کی سیاست میں اس وقت نیا بھونچال آ گیا جب وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر میں  کام کرنے والے نیتن یاہو کے اعلیٰ معاون یوریچ اور فیلڈسٹائن کو "قطر گیٹ"  کی تفتیش میں گرفتار کر لیا گیا۔ خاتون اٹارنی جنرل نے اس سکینڈل کی تحقیقات کے لئے پولیس کو وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی تفتیش کرنے کی ہدایت جاری کی ، جس کے بعد بریکنگ نیوز آئی کہ نیتن یاہو غالباً پولیس کی تفتیش کے لئے پیش ہونے کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

پولیس نے نام نہاد قطر گیٹ اسکینڈل میں دو ملزموں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ دونوں وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر مین کام کرتے ہیں اور وزیراعظم کے انتہائی قریبی معاون ہیں۔

ان کا نام عبرانی زبان کے میڈیا نے یوناتھن یوریچ اور ایلی فیلدسطین بتائے ہیں۔ فیلدسطین اس سے پہلے وزیراعظم کے دفتر سے خفیہ ریاستی ڈاکیومنٹس لیک کر کے نیتن یاہو کے حق مین خبریں شائع کروانے کے سکینڈل مین بھی مقدمہ کا سامنا کر رہے ہین اور تل ابیب کے میجسٹریٹ کے حکم سے آج کل اپنے گھر پر قید تھے۔

پریس کو ایک بہت ہی مختصر بیان میں، پولیس نے بتایا  کہ دونوں مشتبہ افراد کو آج  پیر کے روز دن کے اوائل میں نیتن یاہو اور قطر کے سینئر معاونین کے درمیان مشتبہ غیر قانونی تعلقات کی تحقیقات کے فریم ورک کے اندر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کیس کو "قطر گیٹ" سکینڈل کا نام دیا جا رہا ہے۔ بنیادی الزام یہ ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کا دفتر قطر سے  روپیہ حاصل کر کے قطر کی حکومت کی لابنگ اور پبلک ریلیشننگ میں استعمال ہو رہا ہے۔

قطر گیٹ کی تحقیقات اسرائیل کی سکیورٹی ایجنسی شیہ بیخ  Shen Bet کر رہی ہے۔ ان تحقیقات سے جان چھڑانے کے لئے وزیراعظم نیتن یاہو نے شیہ بیخ  کے سربراہ رونن بار کو ہی برطرف کرنے کی کوشش کی لیکن سپریم کورٹ نے رونن بار کی برطرفی کا حکم معطل کر دیا، اس معاملہ کی سماعت 8 اپریل کو شروع ہونا ہے۔ اس دوران ہی شیہ بیخ  Shen Bet کی قطر گیٹ تحقیقات آگے بڑھنے کے نتیجہ میں آج وزیراعظم نیتن یاہو کے دو قریبی معاونوں کی گرفتاری ہو گئی۔

اس سے پہلے جب وزیراعظم نیتن یاہو نے شیہ بیخ کے ڈائریکٹر رونن بار کو ان کے عہدہ کی میعاد پوری ہونے سے پہلے برطرف کرنے کا حکم کابینہ سے منطور کروایا تو رونن بار نے غیر معمولی بیان دیا تھا کہ وزیراعظم کے دفتر کے "قطر گیٹ" سکینڈل کی تحقیقات کی وجہ سے وزیراعظم نیتن یاہو انہیں ہٹانا چاہتے ہیں۔ 

اسرائیل کی خاتون اٹارنی جنرل گیلی بارو نے قطر گیت سکینڈل مین وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی تفتیش کرنے کے لئے پولیس کو حکمنامہ ارسال کیا جس کے بعد یہ اطلاعات آئیں کہ نیتن یاہو خود پولیس کے سامنے تفتیش کے لئے پیش ہونے کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ (اس معاملہ کی مزید تفصیلات ابھی سامنے آ رہی ہیں)

نیتن یاہو کےگرفتار ساتھیوں سے شیہ بیخ بھی تحقیقات کر رہی ہے

ایلی فیلدسطین اور  یوناتھن کی گرفتاری کے بعد ان سے تحقیقات پولیس کی لاہاو 433 نیشنل کرائمز یونٹ اور شیہ بیخ (شن بیٹ) کر رہی  ہیں۔

اسرائیل کا میڈیا اس انتہائی اہم نوعیت کے دوررس اثرات کے حامل کیس کی صرف وہی اطلاعات شائع کر رہا ہے جو عدالت کی نافذ کی ہوئی حد  گیگ آرڈر کی  وجہ سے اشاعت کے لیے دستیاب ہیں۔ 

ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا کہ "قطر گیٹ" کی تفتیش ان انکشافات کے بعد شروع کی گئی تھی کہ نیتن یاہو کے سابق ترجمان فیلڈسٹائن - جس پر قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے جس میں IDF دستاویزات کی چوری اور لیک ہونے کا الزام ہے - نے ایک بین الاقوامی فرم کے ذریعے قطر کے لیے کام کیا تھا، جس کا معاہدہ دوحہ نے اسرائیلی صحافیوں کو قطر نواز کہانیاں ک پلانٹ کرنے لیے کیا تھا،  یہ ان دنوں ہوا تھا جب ایلی فیلدسطین وزیراعظم نیتن یاہو کے میڈیا معاون کی حیثیت سے پرائم منسٹر ہاؤس میں ملازم تھے۔ فیلدسطین باقاعدہ سرکاری ملازم نہیں تھے لیکن نیتن یاہو انہیں خاص طور سے میڈیا میں ناپسندیدہ مواد کی اشاعت روکنے اور من چاہے مواد کی اشاعت یقینی بنانے جیسے کاموں کے لئے اپنے دفتر میں لائے تھے۔ 

فیلدسطین پو نیتن یاہو کو فائدہ پہنچانے کے لئے اسرائیل کی ریاست دستاویزات چرا کر میڈیا کے بعض نمائندوں کو دینے اور ان سے ان معلومات کی بنیاد پر  نیتن یاہو کو فائدہ پہنچانے والی کہانی شائع کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کے الزام مین مقدمہ چل رہا ہے جس کے بعد انہیں پرائم منسٹر آفس سے الگ کیا جا چکا ہے، عدالت کے حکم سے پہلے وہ گرفتار رہے پھر عدالت نے انہین ان کے گھر پر ہی قید کروا دیا جہاں سے اب ان کی قطر گیٹ سکینڈل مین رسمی گرفتاری ہوئی ہے۔

گزشتہ نومبر میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ نیتن یاہو کے اعلیٰ معاونین یوریچ اور یسرائیل آئن ہورن نے 2022 کے ورلڈ کپ سے قبل قطر کے لیے تعلقات عامہ کا کام کیا۔