سابق آرمی چیف اور اہلخانہ کا ڈیٹا لیک ہونے کا معاملہ، افسران کی معطلی میں مزید 4 ماہ کا اضافہ

سابق آرمی چیف اور اہلخانہ کا ڈیٹا لیک ہونے کا معاملہ، افسران کی معطلی میں مزید 4 ماہ کا اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سابق آرمی چیف اور ان کے اہلخانہ کے ٹیکس ریکارڈ کی معلومات لیک ہونے کے معاملے پر ایف بی آر نے معطل کیے جانے والے چار افسران کی مدت معطلی میں مزید چار ماہ اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایف بی آر FBR نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلخانہ کے ٹیکس ریکارڈ کا ڈیٹا لیک کرنے کی بنا پر معطل کیے جانے والے چار افسران کی معطلی کی مدت میں مزید 120 دن کے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے گریڈ 18 کے تین اور گریڈ 17 کے ایک افسر کو سابق آرمی چیف اور ان کے اہلخانہ کے ٹیکس ریکارڈ کی معلومات لیک کرنے پر معطل کر دیا تھا۔ جن میں گریڈ 17 کے احسن کلیم خان سمت گریڈ 18 کے افسران ظہور احمد، عاطف نواز وڑائچ اور نرجیس شاہین علی خان پر  انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا۔

ان افسران پر سابق آرمی چیف کا ڈیٹا لیک کرنے کے انکشاف پر انکوائری مکمل ہونے تک دسمبر تا مارچ تک معطلی کی مدت میں اضافہ کیا گیا تھا ۔ جس میں اب باقاعدہ طور پر ایف بی آر کی جانب سے افسران کی معطلی کی مدت میں  120 دنوں کے مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مندرجہ بالا افسران پر ای اینڈ ڈی 1973 رولز کے تحت انکوائری کی جا رہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer