کینال روڈ پر صبح سویرے خوفناک ٹریفک حادثہ

کینال روڈ پر صبح سویرے خوفناک ٹریفک حادثہ
کیپشن: City42 - Accident Canal Road
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) کینال روڈ پر آج صبح سویرے خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کردی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔عبدالعلیم خان نے عمران خان کو بڑی دعوت دیدی، حکومتی حلقوں میں بھونچال آگیا

سٹی 42 کے مطابق کینال روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جبکہ ڈمپر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔تین معصوم بچوں کو قتل کرنے والی سنگدل ماں کا نیا بیان سامنے آگیا

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے۔