ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

براڈ پیک پر برفانی تودہ، 2 کوہ پیماؤں کی لاشیں سکردو منتقل

براڈ پیک پر برفانی تودہ، 2 کوہ پیماؤں کی لاشیں سکردو منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قراقرم کی چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاپتہ 10 کوہ پیماؤں میں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرکے سکردو منتقل کر دی ہیں۔

حکام کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاری سرچ مشن کے دوران برآمد ہونے والی دونوں لاشوں کی حتمی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران کے ٹو مشن میں بیمار ہونے والے ایک اطالوی کوہ پیما کو بھی پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے جاری زمینی سرچ اینڈ ریسکیو مشن کی قیادت معروف پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کر رہے ہیں۔ لاپتہ افراد میں امریکہ، چین، نیپال، عمان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما شامل ہیں، جن میں پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے فضائی ریسکیو مشن کے ساتھ سول ریسکیو ٹیمیں بھی زمینی سرچ آپریشن میں بھرپور معاونت کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل براڈ پیک سر کرنے کی کوشش کے دوران کوہ پیماؤں کی ٹیم اچانک برفانی تودے کی زد میں آ گئی تھی۔