ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاست ہے تو سیاست ہے، پاکستان ہی ہماری پہلی اور آخری پہچان ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ریاست ہے تو سیاست ہے، پاکستان ہی ہماری پہلی اور آخری پہچان ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ  گڈگورننس پوری قوم کا مطالبہ ہے، صوبے اب بھی چار ہیں، سیاست دان بہتر گورننس اور بہتر ایڈمنسٹریشن کی طرف سوچیں، قوم کی خواہش گڈگورننس ہے، آئین کے مطابق مسائل حل کئے جاسکتے ہیں، عوام کی رائے لینی چاہئے، عوام گورننس سے مطمئن ہیں تو ٹھیک ، مطمئن نہیں تو آئین کے مطابق فیصلہ کریں۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم حقوق کی بات کرنے سے پہلے اپنے فرائض سے آگاہ ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے لاڈلہ بچہ کشمیر ہے، وسائل پر بات کریں تو سب زیادہ کشمیر کو حصہ ملتا ہے، کیا آپ ہری سنگھ کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں، پاک فوج میں ایک لاکھ سے زیادہ کشمیری ہیں، حقوق کے نام پر گیم چلائی گئی لیکن مقاصد کچھ اورتھے جواب سامنے آچکے۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کہا گیا مقبوضہ کشمیر سے آنے والے کشمیریوں کی نمائندگی نہیں ہونی چاہئے، کہا گیا ان لوگوں کی نمائندگی اس لئے نہیں ہونی چاہئے کیونکہ ہم نے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس ملک کی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے، 14نکاتی نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی ہے، گڈگورننس کے بغیر معاملات درست نہیں ہوسکتے، گڈگورننس کے لئے کچھ کرنا پڑے گا۔ آبادی 3سے 4گنا بڑھ گئی ہے،صوبے اب بھی چار ہیں، سیاست دان بہتر گورننس اور بہتر ایڈمنسٹریشن کی طرف سوچیں، قوم کی خواہش گڈگورننس ہے۔ 

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے اٹوٹ انگ ہیں، کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال اب تک 40ہزار 348 آپریشنز کئے گئے ، بلوچستان میں 31ہزار 80، کے پی میں 7 ہزار 177آپریشنز کئے گئے، پاکستان کے دیگر علاقوں میں صرف 2ہزار91 آپریشنز کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال اب تک آپریشنز میں 2ہزار 84 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، 2026 میں دھماکوں کے 28 واقعات ہوئے۔ دہشتگردوں سے اب بات،چیت کی کوئی گنجائش نہیں، دہشت گردہتھیار ڈال دیں یا ہم انہیں ختم کردیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہارڈ اسٹیٹ وہ ہوتی ہے جس میں تمام معاملات آئین اور قانون کے مطابق ہوں، ریاست ہے تو سیاست ہے، ریاست ہے تو جان اور نام ہے، جان بوجھ کر یہ تاثرپھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ بلوچستان میں حالات خراب ہیں، بم دھماکوں میں زیادہ تر افغان باشندے ملوث ہیں، دہشت گردوں کو اب سمجھ آگئی ہے کہ ان سے کوئی نرمی نہیں برتی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ساتھ وفاداری ہر شہری کا بنیادی فرض ہے، اس کا مطلب ہرگز نہیں کہ ملٹری ریاست کو چلا رہی ہے۔ 

 لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ٹانک اور کراچی میں پیش آنے والے واقعات میں بھی افغانی ملوث تھے، سردار چاہتے ہیں 1000 ارب کے بجٹ میں حصہ ملے لیکن نہیں دیں گے، سردار کہتے ہیں حصہ نہیں دو گے تو دہشت گردی کرائیں گے، کئی سردار براہ راست دہشت گردی میں ملوث ہیں، بلوچستان کا مسئلہ وہاں کے سردار اور ایلیٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہی ہے، بھارت اور افغانستان کا مشترکہ ایجنڈا دہشت گردی ہے، سردار لیویز کو ذاتی فورس سمجھتے ہیں، ان کو عادت ہے کاروبار کےنام پر اسمگلنگ کرنے کی، بلوچستان میں فی کس آمدنی 70 ہزار،پنجاب میں 45 ہزار ہے۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان ہی ہماری پہلی اور آخری پہچان ہے، بلوچستان کے عوام ہی وہاں کے اصل اسٹیک ہولڈرہیں، لاپتہ افراد کی فہرست کو بی ایل اے کے دہشتگردوں سے ملائیں تو ایک جیسی ہوگی، لاپتہ افراد کی فہرست کو بی ایل اے کے دہشتگردوں سے ملائیں تو ایک جیسی ہونگی، بلوچستان کی کل آبادی 1 کروڑ 40 لاکھ کے قریب ہے ، بلوچستان میں دشوار گزار پہاڑی راستے موجود ہیں، کاروبار کے نام پر منشیات اور ڈیزل اسمگل کرتے ہیں، بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں مخصوص عناصر ملوث ہیں ، لاپتہ افراد کا پراپیگنڈا بھی ناکام ہوگیا ، افغان طالبان رجیم دہشتگرودوں کو سپورٹ کررہی ہے ، انہیں مسلہ ہے ہمارے پیروں کو ہاتھ کیوں نہیں لگایا جارہا ؟ ، یہ اپنے غیر قانونی دھندوں کیلئے پرمٹ مانگتے ہیں ، دہشتگردوں کیخلا ف شدت سے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ 

بلوچستان کے عوام ہی وہاں کےاصل اسٹیک ہولڈر ز ہیں، سردار لیویز کو ذاتی فورس سمجھتے ہیں ، ان کو اپنے گھروں کی چوکیداری کیلئے لیویز فورس چاہیے، انہیں لیویز فورس کی تنخواہیں چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی 300سے زائد بوگَس ویب سائٹس بلوچستان کیخلا ف پرپیگنڈا کررہی ہیں ، بوگَس ویب سائٹس مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے نفرت اور تقسیم کو ہوادے رہی ہیں ، فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے بھارتی مائی باپ ہیں ۔