ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے خبر آگئی

موسم کے حوالے سے خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمال مشرقی /جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،اسلا م آباد، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان ،کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران جنوبی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخواہ میں چند مقامات موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، جبکہ ملک کےجنو بی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں دیر، چترال ،سوات، بونیر، شانگلہ،کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بو نیر، ہر ی پور، مالاکنڈ، مردان، صوابی ، پشاور، باجوڑ، مہمند، کرم ،خیبر، اورکزئی، کوہاٹ،کرک، ہنگو،لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان،وزیرستان اور ٹانک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرنوالہ ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ،شیخو پورہ ،نارووال ،لاہور، قصور ،ننکانہ صاحب، او کا ڑہ ، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ ،چنیوٹ میں چند مقامات پر جبکہ خوشاب، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، سا ہیوال ، کو ٹ ادو ،پاکپتن،وہاڑی،ملتان،مظفر گڑھ، بہاولنگر، بہاولپور اور لودھراں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم بارکھان، مو سی خیل،ژوب، خصدار،آوران ،لسبیلہ اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے، جبکہ شام/رات میں تھر پارکر،عمر کوٹ اورساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔