ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی  صورتحال کے حوالے سے  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر،  اسلام آباد ،  خطہ پوٹھوار ، جنوبی پنجاب،میں  چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں  چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

منگل کے روز موسم کی   صورتحال کے متعلق  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں  موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،کوہستان اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ سیالکوٹ، نارووال ، لاہور،  گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین ، مری ،گلیات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  ہو سکتی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع  میں  موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے سا حلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش بوندا باندی متوقع ہے ، اس کے علاوہ    کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ، گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔