ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کو شاہدرہ پل پر حادثہ

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کو شاہدرہ پل پر حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:  لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کو شاہدرہ پل پر حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹرین کی 3اکانومی کلاس بوگیاں ڈی ریل ہو گئیں۔

حادثے کے باعث لاہور ریلوے کی تمام اپ اور ڈاؤن ٹرینوں کی روانگی متاثر ہونے کی وجہ سے رک گئیں۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں، اور متاثرہ بوگیوں کو بحال کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ ٹرین حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متاثرہ علاقے میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سامنا ہے۔

شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کی صورتحال کی معلومات ریلوے حکام سے حاصل کریں۔

 دوسری جانب ڈی ایس ریلوے حنیف گل کے مطابق حادثے کی وجہ ابتدائی طور پر ٹرین پائلٹ کی غفلت سمجھی جا رہی ہے جبکہ اوور سپیڈ بھی اس حادثے کی ایک ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔

حادثے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے اور اس بات کی توقع ہے کہ جائے حادثہ کو دو گھنٹوں کے اندر کلیئر کر لیا جائے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کو متاثرہ ٹریک کی جگہ دوسری ٹرین کے ذریعے ساہیوال روانہ کر دیا گیا ہے۔