دھند اور شدید سردی برقرار رہنے کی پیش گوئی

Foggy weather,Met Office, Weather update, City42, Fog, Thick blanket of Fog, Smog, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی:  آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہے گا ۔ میٹ آفس کی پیشگوئی کے مطابق  پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند/ سموگ چھائی رہے گی۔ جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اتوار  کے روزموسم کی   صورتحال

اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ 

     خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ چارسدہ ،مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان بتایا جا رہا ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد رہے گا ۔ بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ،جہلم،منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

   کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا