ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف علی زرداری کےلاہورمیں ڈیرے، داتا درباراوربی بی پاک دامن حاضری دی

آصف علی زرداری کےلاہورمیں ڈیرے، داتا درباراوربی بی پاک دامن حاضری دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: سابق صدر آصف علی زرداری نے داتا علی ہجوری اور بی بی پاک دامن پر حاضری دی۔پھولوں کی چادر پوشی اور ملکی وقومی استحکام کیلئے دعا کی۔دونوں درباروںپرجیالوں کی بڑی تعداد نے آصف زرداری کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زداری نے داتا علی ہجویری دربار پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ اس موقع پر صدر لاہور حاجی عزیز الرحمان چن ،جنرل سیکرٹری اسرار بٹ ،صدر علما وونگ مولانا یوسف اعوان سمیت دیگر ہمراہ تھے۔ داتا دربار پر حاضری کے بعد سابق صدر آصف علی نے گڑھی شاہوبی بی پاک دامن پر بھی حاضری دی۔ جہاں آغا شاہ حسین قزلباش نے ان کا استقبال کیا۔ جیالوں کی جانب سے گل پاشی اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے۔

آصف علی زرداری نے مزار شریف پر حاضری دی اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔ دربار انتظامیہ کی جانب سے سابق صدر مملکت کو چادر بطور تحفہ پیش کی گئی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔