ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان؛ 56 سرکاری اسکول 5 دن کیلئے بند 

رحیم یار خان؛ 56 سرکاری اسکول 5 دن کیلئے بند 

سٹی 42 : رحیم یار خان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے 56 سرکاری سکول بند کردیے گئے۔ 

رحیم یار خان میں ممکنہ سیلاب سے متاثر ہونے والے 56 سرکاری سکولوں کو 5 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق رحیم یارخان اور خانپور تحصیل کے 3 ،3 سکول، جبکہ تحصیل صادق آباد اور تحصیل لیاقت پور کے 25 ،25 سکول شامل ہیں۔