ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد؛ 145 سکول 5 ستمبر تک بند

حافظ آباد؛ 145 سکول 5 ستمبر تک بند

سٹی 42 : حافظ آباد ضلع کے 145 سکول 5 ستمبر تک بند رہیں گے۔ 

سی ای او ایجوکیشن محمد اکرم اشرف کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں کے 145 سکول 5 ستمبر تک بند کر دیئے گئے۔

سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سکول پنڈی بھٹیاں بھی 5 ستمبر تک بند رہےگا۔ انہوں نے کہا کہ باقی تمام سکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔