ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے تمام پرائیویٹ سکولز یکم ستمبر 2025 کو دوبارہ کھلیں گے

پاکستان کے تمام پرائیویٹ سکولز یکم ستمبر 2025 کو دوبارہ کھلیں گے

ویب ڈیسک : پاکستان کے تمام پرائیویٹ سکولز(private school) یکم ستمبر 2025 کو دوبارہ کھلیں گے۔

 صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے سکولزطلبا واساتذہ کے تحفظ وتعلیم بحالی اقدامات کو یقینی بنائیں،تمام پرائیویٹ سکولز کو ہدایات نامہ جاری کردیا گیا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکولز اگلے نوٹس تک بند رہ سکتے ہیں۔

 دوسری جانب پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی صورتحال کے باعث  سکول بندکرنے یا کھولنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا گیا،محکمہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے چھٹیوں کا اعلان کر سکیں گے۔

  یاد رہے ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیلاب کے باعث تعلیمی ادارے پہلے ہی 7 روز کے لیے بند ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 2 ستمبر تک بند رہیں گےجبکہ لاہور میں سیلاب زدہ علاقوں میں سکولز اور کالجز بند ہیں باقی شہر میں سکول اور کالجز یکم سے کھل رہے ہیں