ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرگڑھ ؛ سیلاب کا خطرہ، 105 سکول بند

مظفرگڑھ ؛ سیلاب کا خطرہ، 105 سکول بند

سٹی 42 : مظفرگڑھ میں سیلاب کا خطرہ کے پیش نظر اور فلڈ ریلیف کیمپس کے قیام کے لیے ضلع بھر کے 105 سکول بند کردیے گئے۔ 

ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے 105 سرکاری سکولوں کی 6 ستمبر تک بندش کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق دریائے چناب کے سیلاب کے باعث ضلع بھر کے 89 سرکاری سکول سیلاب سے متاثر ہوں گے. 16 سرکاری سکول فلڈ ریلیف کیمپس کی وجہ سے بند رہیں گے.

ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر کا کہنا ہے کہ ضلع بھر کے باقی تمام سرکاری سکول یکم ستمبر کو کھل جائیں گے.