ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ؛ سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز بھی 5 ستمبر تک بند

 سیالکوٹ؛ سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز بھی 5 ستمبر تک بند

سٹی 42 : سیالکوٹ میں تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز اور یونیورسٹیز بھی یکم سے 5 ستمبر تک بند رہیں گی۔ 

دفتر ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق کلاسز کی معطلی دریائے چناب اور ملحقہ نالوں میں سیلاب کے خدشات اور موجودہ بارشوں کے پیش نظر کیا گیا ہے، بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے تعلیمی اداروں کے ٹرانسپورٹ روٹس میں رکاوٹ آئی ہے ۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سٹوڈنٹس، اساتذہ اور سٹاف کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، کلاسز کی معطلی پی ڈی ایم اے کی سیلابی وارننگ کے مراسلہ 31 اگست کی روشنی میں کی گئی ہے۔ 

قبل ازیں بروز ہفتہ سکولوں میں 5 ستمبر تک کلاسز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔