ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بڑا سیاسی فیصلہ

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بڑا سیاسی فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا بڑا سیاسی فیصلہ  سامنے آگیا ۔ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں ، حکومتوں اور اداروں کو مل کر فیصلے کرنے کی تجویز  دے دی 

 نواز شریف  نے مسلم  لیگ کے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام سیاسی اور حکومتی قیادت اور اداروں کے مل بیٹھ کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،  وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے اخراجات میں کٹوتی اور بچت سے عوام کے ریلیف کےلئے وسائل مہیا کریں،

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا لاہور میں اہم مشاورتی اجلاس  ہوا جس میں وزیراعظم شہبازشریف بھی اجلاس میں شریک ہوئے 

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف، پارٹی کے نائب صدر حمزہ شہبازشریف نے  بھی اجلاس میں شرکت  کی ۔ پارٹی کے سینئر راہنماﺅں اور عہدیدار بھی اجلاس میں موجود تھے 

اجلاس میں مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال، عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر مشاورت ہوئی ۔وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کے ریلیف کے لئے وفاقی حکومت کے اقدامات پر پارٹی سربراہ کو بریف کیا ۔وزیراعظم شہبازشریف نے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ہونے والی بات چیت پر بھی پارٹی صدر کو اعتماد میں لیا ۔

 وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا خساروں کے شکار اداروں سے نجات کے ذریعے عوامی ریلیف کے لئے مالی گنجائش پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے،عوام کو ریلیف کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کے اقدامات پر پارٹی صدر کو آگاہ کیا ۔پارٹی صدر محمد نوازشریف نے وفاقی حکومت کے 50 ارب اور پنجاب حکومت کے 46 ارب کے عوامی ریلیف کو سراہا ۔پنجاب کے عوام کو بجلی بلوں میں14 روپے فی یونٹ ریلیف کی فراہمی شروع ہونے پر وزیراعلی مریم نواز کو پارٹی صدر کی شاباش   ملی ۔

نوازشریف نے کہا وزیراعظم شہبازشریف مشکل معاشی حالات میں نہایت محنت، جذبے اور بھرپور صلاحیت سے پرخلوص کام کررہے ہیں،  چاہتاہوں کہ پاکستان کے ہرشہری کو مہنگائی سے جلد ریلیف ملے،مریم نواز اور اُن کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔