ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ سکول کے مالک کا مفت تعلیم کے نام پر شہریوں سے فراڈ

پرائیویٹ سکول کے مالک کا مفت تعلیم کے نام پر شہریوں سے فراڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) سکول کا مالک ندیم احمد بچوں کے والدین سے مبینہ طور پر ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرکے امریکہ فرار ہوگیا، پیسے واپس نہ ملنے کیخلاف والدین نے شدید احتجاج کیا۔

گڑھی شاہو میں واقع سینوک گرائمر سکول کے مالک ندیم احمد نے سینکڑوں والدین کو بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم دینے کا لالچ دیا اور مبینہ طور پر ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے رقم بٹور کر فرار ہوگیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ روپے قابل واپسی تھے اس کے باوجود ہر ماہ ان سے 8 ہزار روپے فیس وصول کی جاتی رہی۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کے مستقبل کیلئے انھیں یہ رقم ہر صورت واپس ملنی چاہیے۔

سکول کی ہیڈ مسٹریس یاسمین شوکت کا کہنا ہے کہ والدین نے سکول کے مالک ندیم احمد کو فیسیں باہمی رضا مندی سے جمع کرائیں، اس میں سکول ملازمین کا کوئی قصور نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق ساڑھے پانچ سو سے زائد والدین سے فیسوں کا فراڈ کرنے کے معاملے پر متعلقہ پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انکوائری کرنے کے بعد ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔