سٹی42:تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی مختلف ایئرلائنز کی 10 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق منسوخ کی گئی پروازوں میں ملکی اور غیر ملکی دونوں پروازیں شامل ہیں۔
کراچی سے عیس ابابا جانے والی ایئرپلن کی پرواز ET-695، قطر ایئر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز QR-611، اومان ایئر کی مسقط جانے والی پرواز WY-324 اور ایمریٹس کی دبئی جانے والی پرواز EK-609 منسوخ کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ایئرسیال کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی دو پروازیں PF-125 اور PF-123، کراچی سے لاہور جانے والی پروازیں PF-145 اور PF-143 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز PK-306 اور کوئٹہ جانے والی پرواز PK-310 بھی متاثر ہوئی ہیں۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق پروازوں کی منسوخی ایئرلائنز کی اندرونی وجوہات کے باعث کی گئی ہے اور مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متبادل پروازوں کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔