ویب دیسک : لانگ مارچ کے دوران ، کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے کوئٹہ ڈویژن کے صدر رحیم کاکڑ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی کو چھوڑتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
ن لیگ رہنماؤں کی پی ٹی آئی شمولیت کا اعلان سابق ڈپٹی سپیکر اسمبلی قاسم سوری کی موجودگی میں کیا گیا۔
دوسری طرف سابق صدر مسلم لیگ ن لیبر ونگ آغا عمر نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلا ن کر دیا۔